اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) سعودی عرب نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے۔ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 12 ارب کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور پیکج کے تحت 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط 19نومبر اور دوسری قسط 14 دسمبر کو منتقل کی گئی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی تیسری قسط کی صورت میں مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکج کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منتقل کیے جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر موصول ہوگئی ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!