پورا ملک سن لے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں: زرداری

بدین: (کوہ نور نیوز) بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔ آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔