آک لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی 12 بج گئے، سالِ نو کی تقریبات کا آغاز، سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی

سڈنی: (کوہ نور نیوز) دنیا بھر میں آج (31 دسمبر کو) نئے سال 2019 کو خوش آمدید کہنے کیلئے لوگوں نے مختلف انتظامات کر رکھے ہیں۔ سالِ نو کی تقریبات کا آغاز آک لینڈ سے ہوتا ہے جس کے بعد آسٹریلیامیں زبردست انداز میں سالِ نو کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔رات کے 12 بجتے ہی سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر سے سیاح آسٹریلیا پہنچے ہیں ، شاندار آتش بازی کے ساتھ خوبصورت موسیقی کی دھنیں بھی تقریب کو چار چاند لگارہی ہیں۔ پاکستان میں بھی 2018 کا آخری سورج غروب ہوچکا ہے اور لوگ سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے پرجوش ہیں۔