کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پرجاری کردی

ممبئی: (کوہ نور نیوز) کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے شائقین کی توجہ کا مرکزبن گئی۔ رواں ماہ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکارکپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیویوٹیوب سمیت مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پرجاری کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کپل کے چاہنے والوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارکو نئی زندگی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی۔ایک منٹ 17 سیکنڈ کی ویڈیو میں کپل اور گینی چھاتراتھ شادی کی مختلف رسوم ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، دونوں دلہا دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ دونوں کے چہروں پر چھائی خوشی اور مسکراہٹ سے صاف ظاہر ہے کہ کپل اور گینی اپنی زندگی کی نئی شروعات کرکے انتہائی خوش ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز میں خوبصورت موسیقی نے ویڈیو کو مزید دلکش بنادیا ہے۔