سنچورین ٹیسٹ کا آج تیسرا روز فیصلہ کن ہونے کا امکان

سنچورین: (کوہ نور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کا آج تیسرے دن ہی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 149 رنز اور پاکستان کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔ ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بولرز کے نام رہا اور پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی 15 وکٹیں گریں۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 190 رنز پر آؤٹ ہوئی جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 223 رنز بناسکی تھی۔