کیا یہ آپ کو سانپ لگتے ہیں؟

لاہور: (کوہ نور نیوز) جدید دور میں فیشن کے نت نئے انداز دلچسپ سے زیادہ حیران کن ثابت ہو رہے ہیں اور اب سانپ کی طرح دکھائی دینے والے پاجاموں نے بھی سب کی حیرت میں اضافہ کردیا ہے۔ جاپانی فیشن ڈیزائن اسٹوڈیو 'می می' نے حال ہی میں اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائی ہے، جس کے پرنٹس کو بالکل سانپ کی کھال کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آڈیٹی سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق می می کا کہنا ہے کہ ماڈلز پر اکثر سانپ اٹھا کر ریمپ واک کرنے پر تنقید کی جاتی تھی، یہی وجہ ہے کہ اب ایسے پیٹرن کے پاجامے تیار کیے گئے ہیں جن کا اوپری ٹانگوں والا حصہ سانپ کے جسم اور پاؤں والا حصہ سانپ کے منہ سے مشابہہ ہے۔می می کے مطابق ان پاجاموں کو ایسے تیار کیا گیا ہے کہ دیکھنے والے کو پہلی نظر میں یہ بالکل سانپ دکھائی دے گا۔ فیشن اسٹوڈیو کے مطابق ان کے پاس مختلف سانپوں کے پیٹرن دستیاب ہیں، جن میں کوبرا اور بوا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان ڈیزائنز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین تبصرے کر رہے ہیں کہ یہ بالکل حقیقی سانپ جیسے معلوم ہوتے ہیں۔