ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے جدید موبائل ایپ متعارف کرانے کافیصلہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس کادائرہ بڑھانے کیلیے سنگل پیج ریٹرن فارم پرمبنی جدید ٹیکنالوجی کی حامل موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیاہے۔ ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا کہ تنخواہ دار ملازمین و دیگرانفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے ایک صفحہ پرمشتمل ریٹرن فارم تیار کیاجارہاہے اوراس ریٹرن فارم کوحتمی شکل دینے کے بعد اس کیلیے موبائل ایپ متعارف کروائی جائے اور اس ایپ کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے با آسانی جمع کرواسکیں گے اور انھیں کوئی بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کرنا ہوں گی۔