مظفرگڑھ: سنگدل شخص نے 'غیرت کے نام پر' بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا

مظفرگڑھ: (کوہ نور نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں ایک سنگدل شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں افضل نامی شخص نے تیزدھار آلے سے اپنی بیوی عذرا بی بی اور 3 بیٹیوں 3 سالہ مصباح، 4 سالہ تسکین اور 10 سالہ گڑیا کو قتل کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم افضل کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا اور اُس نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم افضل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) سیت پور منتقل کردی گئیں۔