وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب کی ملاقات، ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو میں جاری ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی۔ اس دوران نئے ڈپٹی چیئرمین نیب اور نئے نیب پراسیکیوٹرز کی بھرتی سمیت نئے نیب قانون کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔