آف شور کمپنیاں: زلفی بخاری نیب میں پیش، استعفے کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نیب پراسیکیوٹر کو جانتا تک نہیں:زلفی صحافی کے سوال پر کہ کیا نیب پراسیکیوٹر نے آپ سے لڑائی کے باعث استعفی دیا ہے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جواب دیا کہ اس سے بڑا کوئی جھوٹ ہو ہی نہیں سکتا، نیب پراسیکیوٹر کو جانتا ہی نہیں۔ استعفے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو دو وزرا مستعفی ہوئے ان میں سے ایک پر ریفرنس تھا اور دوسرے وزیر پر جے آئی ٹی بنی تھی، میرا دوہری شہریت کا کیس ہے جس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ میرے کیس میں کوئی چوری کا الزام نہیں اور کوئی ریفرنس نہیں جب کہ ای سی ایل میں میرے نام کے حوالے سے فیصلہ آنے والا ہے۔ زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے جس بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔