اعظم سواتی نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔ذرائع کے مطابق استعفے میں اعظم سواتی نےموجودہ حالات میں کام جاری رکھنے سے معذوری ظاہرکی۔ سینیٹر اعظم سواتی نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جو انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ اپنے خلاف کیس کا بغیر عہدے کے سامنا کروں گا: اعظم سواتی اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف کیس کا بغیر عہدے کے سامنا کروں گا، وزیراعظم کو بتادیا کہ عہدہ معنی نہیں رکھتا، انہوں نے عدالتی فیصلہ آنے تک کام جاری رکھنے کو کہا لیکن میں نےان کومنالیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی اتھارٹی کے کیس میں پیش ہوکر دفاع کروں گا۔