ابوظہبی ٹیسٹ: اظہرعلی کی شاندار سنچری، شاہین بڑے ٹوٹل کی طرف گامزن

ابوظہبی : (کوہ نور نیوز) ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری ہے اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق نے 139 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر 62 اور اسد شفیق 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے باز کریز پر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ اظہر علی نے 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 15ویں سنچری مکمل کی۔ گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، حارث سہیل 34، امام الحق 9 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔