ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم رالف بریکس دا انٹرنیٹ کا راج

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم رالف بریکس دا انٹرنیٹ کا راج برقرار، ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ فنٹسی ایڈونچر انٹرنیٹ کا تھرل سے بھرپور سفر، رالف بریکس دا انٹرنیٹ کا امریکی سینما گھروں پر راج ہے۔ اینی میٹڈ فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی اڑھائی کروڑ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن حاصل کی، اینی میٹڈ فلم دی گرنچ نے جس میں خبطی بوڑھے کا کرسمس کی خوشیاں برباد کرنے کا سارا پلان فیل ہو گیا، اور باکسنگ ڈرامہ فلم کریڈ ٹو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔