امریکی ریاست الینوئے میں طوفانی بگولے کی تباہی، 30 سے زائد افراد زخمی

الینوئے: (کوہ نور نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولے نے سینٹرل الینوئے میں 100 گھروں کو شدید نقصان پہنچایا، درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔ طوفانی بگولے سے ٹیلرول کے قصبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا جہاں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔