اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان؛ شرح سود 10 فیصد کر دی گئی

کراچی: (کوہ نور نیوز) اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود ساڑھے 8 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد پاکستان میں شرح سود کافی عرصے بعد ڈبل فیگر میں داخل ہو گیا ہے۔