سعودی پیکیج اور وزیراعظم کے دورہ چین کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات

کراچی: (کوہ نور نیوز) سعودی بیل آؤٹ پیکیج اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا۔سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔ 8 ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7728 ارب سے بڑھ کر 8388 ارب روپے ہوگیا، ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹراورسمینٹ سیکٹر کے شئیرز میں نمایاں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔