لاہور: سبزہ زار میں گھریلو جھگڑے پر خاتون قتل، شوہر گرفتار

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں گھریلو جھگڑے پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ لواحقین نے مقتولہ کے شوہر اور بیٹے پر الزام لگا دیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔قتل کا اندوہناک واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے سبزہ زار بی بلاک میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر شوہر نے بھائی اور بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کر دیا، نوید نامی شخص کی شادی 10 سال قبل مقتولہ شمیم سے ہوئی تھی، نوید کی شمیم کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ مقتولہ کی بہن شمیم کے مطابق گھر میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا اور نوید بہت مار پیٹ کرتا تھا۔ قتل کے بعد نوید نے شمیم کے گھر والوں کو فون کیا کہ شمیم کو کچھ ہوا ہے بہن بھائی آئے تو شمیم مر چکی تھی، شمیم کے چار سالہ بیٹے نے تمام ماجرہ بیان کیا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نوید کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔