مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اس لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا:سینیٹر آصف کرمانی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک کنٹرولڈ جمہوریت اور کنٹرولڈ حکومت ہے، 10 سال قوم کی خدمت کرنے والے کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا، ضمنی انتخابات میں مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اس لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا،جس نے پنجاب کی خدمت کی اسے بوگس کیس میں گرفتار کر لیا گیا، وقت قریب ہے قوم حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اذانیں دے رہی ہو گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے ہابر بھی احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔