سینیٹر مشاہد اللہ کا حکومت پاکستان سے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (کوہ نور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن کے باعث شہباز شریف کو گرفتار کیا،ایسی جماعت کو لاکر بٹھایا گیا ہے جو اپوزیشن میں بیٹھنے جا رہی تھی،اگر یہ الیکشن صاف شفاف تھے تو پولنگ سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیو نکالیں،الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی،بلکہ نتائج تبدیل کیے گئے ہیں،شفاف الیکشن ہوتے تو انہیں 20 سے25سیٹیں ملتیں، آئین کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلیے نواز شریف اوراس کی بیٹی نے قربانی دی،درخت لگانے کا مقصد مال کمانے کا طریقہ ہے،اگر آپ ہمارے ہی نقش قدم پر آئی ایم ایف گئے تو عوام کو بیوقوف کیوں بنایا۔