نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، پاکستان کوکرپشن فری ملک بناناچاہتے ہیں:چیئرمین نیب

اسلام آباد (کوہ نور نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنےوالوں سے سختی سے نمٹاجائے گا ہم نے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی جبکہ پاکستان چین کے درمیان کرپشن کے خاتمے کیلئے معاہدہ ہواہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، نیب کی کارروائیوں سے کرپشن میں کمی ہوئی ، پاکستان کوکرپشن فری ملک بناناچاہتے ہیں۔