نیب نے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف پربے بنیاد اور من گھڑت کیس بنایاہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (کوہ نور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر کرپشن کا تو الزام بھی نہیں،پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا،شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،آشیانہ سکیم میں لطیف سنزکوکنٹریکٹ دیا گیا،نیب نے شہبازشریف پربے بنیاد اور من گھڑت کیس بنایا، شہبازشریف نے اس کنٹریکٹ پر انکوائری کمیٹی بنائی،کمیٹی نے بتایا کہ اس کنٹریکٹ میں نقائص ہیں،شہباز شریف نے ٹھیکے کو منسوخ کرکے دوبارہ ٹینڈرکرنےکی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پرویز الہیٰ پر 22 ارب کے ڈاکے کا الزام ہے،عمران خان خود کہتے ہیں کہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو پرویز الہیٰ ہے،پنجاب میں سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہیٰ کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں اس لئے گرفتار نہیں کیا گیا کیوں کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے ۔