پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا حکومت سے آئی ایم ایف کی شرائط نہ ماننے کا مطالبہ

اسلام آباد (کوہ نور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کاحصہ کم کیا جائے، آئینی طور پرصوبوں کاحصہ کسی صورت گزشتہ ایوارڈسے کم نہیں کیاجاسکتا، میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضہ لینے جارہی ہے، آئی ایم ایف کی این ایف سی ایوارڈ سے متعلق شرط مانی گئی تووفاق کوشدید خطرات لاحق ہونگے ، آ ئین کاآرٹیکل 160این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کے حصے کی ضمانت دیتا ہے، آئی ایم ایف کی یہ شرط ماننا پاکستان کے آئین کے سراسر خلاف ورزی ہوگی۔