روپے کی بے قدری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی آج بھی 136 روپے پر فروخت

کراچی: (کوہ نور نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان جاری ہے جو 136 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو آج بھی جاری ہے۔ سیکریٹری ایکسچینج کمپنی ظفر پراچہ نےبتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 134 روپے اور فروخت 136 روپے پر کررہے ہیں۔ ظفر پراچہ نے کہا کہ گزشتہ روز سے ڈالر کی قدر 1.50روپے زیادہ ہے اور مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے کم ہیں۔ سیکریٹری ایکسچینج کمپنی کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں باقاعدہ شمولیت کا انتظار ہورہا ہے۔