عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرسستا

کراچی: (کوہ نور نیوز)عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کی کمی رہی اور سونے کی فی اونس قیمت 1194 ڈالر کی سطح پر رہی۔ جبکہ پاکستان میں سونا 5 سال کی بلند ترین سطح کو چھوتے ہوئے 1700 روپے مہنگا ہوکر 62 ہزار روپے تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 1457 روپے مہنگا ہوکر 53 ہزار 155 روپے ہوگیا۔