جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ارشد داد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ارشد داد اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کی سیٹ جہانگیرترین کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔ عمران خان نے جہانگیرترین کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رہنے کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے تقرر کا فیصلہ کیا، جہانگیر ترین 15 دسمبر 2017ء کو سپریم کورٹ سے نااہل ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے 27 ستمبر 2018ء کو جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔