جہانگیر ترین کی میاں منظوروٹو سے ملاقات، پی ٹی آئی ٹکٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کیلئے تیار

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے وفد کے ہمراہ میاں منظور وٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،عبدالعلیم خان اورغلام سرورخان بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور انہیں باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی،میاں منظوروٹو پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں، منظوروٹونے این اے 103فیصل آبادسے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی کودرخواست کی۔