بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات مکمل

vلاہور: (کوہ نور نیوز) بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، نماز جنازہ آج شام پانچ بجے لاہورمیں اداکی جائے گی ، جس کے بعد جاتی امرا میں شریف فیملی کےآبائی قبرستان میں دفن کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تجہیز و تکفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، اس موقع پر سیکیورٹی کےبھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل سٹی میں لحد بھی تیار کردی گئی ہے۔ نمازجنازہ کے لئے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں صف بندی کیلئے لائنیں لگا دی گئی جبکہ جنازہ گاہ کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، ایک حصے وی آئی پیز کے لئے مختص ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرامیں شریف فیملی کےآبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، جس میں خواتین بھی شریک ہو سکیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرامیں شریف فیملی کے آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا، نواز شریف کے والد اور بھائی بھی اسی میڈیکل سٹی میں مدفون ہیں۔ دوسری جانب بیگم کلثوم نوازکی نمازہ جنازہ کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، 4 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز اور 17 ایس ایچ اوز فرائض انجام دیں گے جبکہ 800 سے زائد اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا ہے جاتی امرا جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی، جنازے کے شرکا کی پارکنگ کےانتظامات کیےگئےہیں، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے بعد جنازےمیں شرکت کی اجازت ہوگی۔ یاد رہے آج صبح کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا، میت لے کر شریف خاندان کے تیرہ افرادلاہور پہنچے۔ جن میں شہباز شریف،حسین نواز کےدونوں بیٹے،کلثوم نوازکی بیٹی اسماء ڈار، حلیمہ ڈار اور عثمان ڈار شامل تھےجبکہ حسین نوازاورحسن نوازپاکستان نہیں آئے۔ بیگم کلثوم نوازکی میت کو ایئرپورٹ سے جاتی امرامنتقل کرکے شریف میڈیکل سٹی کےسردخانےمیں رکھ دیاگیاہے۔ خیال رہے اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی، اہلیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پیرول پر رہائی میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔