کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بیوی سمیت 5 افراد ہلاک

نیویارک: (کوہ نور نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے ٹرک کمپنی میں بیوی سمیت 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد حملہ آور نے باہر ایک اور شخص کا پیچھا کرکے گولی ماردی۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور ایک گھر میں بھی گیا جہاں اس نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کا قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے گاڑی بھی چھینی تاہم پولیس کی جانب سے روکے جانے پر حملہ آور نے خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔