دبئی میں جائیدا رکھنے والوں کی فہرست ایف بی آر کو ارسال

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آرکو بھجوا دیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے نام اورکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبرز پر مشتمل فہرست ایف بی آرکو بھجوا کر ضروری معلومات مانگ لی گئی ہیں۔دستیاب دستاویزکے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے ایف بی آرکو مراسلہ میں ان پاکستانیوں کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔