ملتان :کپاس کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا

ملتان: (کوہ نور نیوز) ملتان میں کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے سے کپاس کی پیداوار بھی 20 فیصد کم ہوئی ہے لیکن چنائی شروع ہونے کے باوجود حکومت نے تاحال امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی اکثریت 35 سو روپے فی من کے حساب سے کپاس فروخت کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ کپاس کی مدادی قیمت مقرر نہ ہونے پر کاشتکاروں نے بھی چنائی کی فی کلو قیمت 10 روپے کی بجائے 7 روپے کر دی ہے جس سے خواتین کی بھی معاشی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کپاس کی فی ایکڑ کاشت کے اخراجات 30 ہزار روپے ہیں لیکن مناسب قیمت نہ ملنے سے کاشتکاروں کے لئے نئی فصلوں کی کاشت کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔