ضمنی الیکشن: فیصل سبزواری نے این اے 243 سے کاغذات جمع کرادیئے

کراچی: (کوہ نور نیوز) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ہم نے بھی کاغذات جمع دیئے ہیں اور ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم بھرپور مہم چلائے گی۔ صدارتی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب سے متعلق نہیں جانتے، سرسری گفتگو ہوئی لیکن پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے ایم کیوایم کے علی رضا عابدی اور پی پی کی شہلا رضا کو شکست دی تھی۔ عمران خان نے 91358 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی اور علی رضا عابدی کو 24082 ووٹ ملے جب کہ پیپلزپارٹی کی شہلا رضا 10631 ووٹ لے سکیں۔