شہری پر تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا کہنا ہے عمران علی کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کیپی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہے، شہری کو پیٹنے کے معاملے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔ خیال رہے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے اسٹیڈیم روڈ پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، عمران شاہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز نے بیچ بچاو کرایا۔ میڈیا پر خبر چلی تو عمران شاہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے وضاحت کے ساتھ معافی مانگی اور کہا کہ کار سوار دوسری کار میں سوار شخص کو تنگ کر رہا تھا، منع کرنے پر مجھے اور اس شخص کو مغلظات بکیں۔