ایم کیوایم کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم بہادرآباد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے، بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمہ داری بھی بہادرآباد پر جائےگی اور 27 جولائی کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے، فاروق ستار روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں اور بہادر آباد والوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔