غم کی گھڑی میں بلور خاندان کیساتھ ہیں: پی ٹی آئی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ پر حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے۔ بلور فیملی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، غم کی گھڑی میں بلور خاندان کیساتھ ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی، آج خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کی جارہی ہیں، ایک روزہ سوگ کے دوران خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے یکہ توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔