سات پہاڑیوں پر مشتمل اردن کا سکیٹ پارک

عمان (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) اردن میں قائم جدید انداز کا سکیٹ پارک عوام کی دلچسپی اور توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے ۔ سات پہاڑیوں پر مشتمل یہ خوبصورت سکیٹ پارک عمان میں واقع ہے۔ سات پہاڑیوں پر مشتمل اس سکیٹ پارک میں نوجوانوں اور بچوں کیلئے سکیٹ بورڈ بھی دستیاب ہیں جو ناتجربہ کار سکیٹرز کیلئے کسی خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔ دوسری جانب اس سکیٹ پارک کی جانب سے ہفتے میں کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے تربیتی کلاسز بھی جاری ہیں جن میں عراقی ، سوڈانی اور شامی بچے شامل ہیں ۔ غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو بھی ان تربیتی کلاسز میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔