لبنانی اداکارہ نوال 46 برس کی عمر میں بھی فٹ

بیروت: (کوہ نور نیوز) اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 46 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا تھا جس میں موجود دوست انہیں دبلا پتلا اور سمارٹ دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان سے فٹنس کا راز پوچھتے رہے ۔ اداکارہ نے موقع کی مناسبت سے بات ٹال دی مگر ان کے ایک واقف حال نے بتا دیا کہ اداکارہ باقاعدگی کے ساتھ جم جا رہی ہیں ۔ جم جانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو کا معاہدہ کیا ہے جس میں وہ بیس سالہ لڑکی کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں اور اس کیلئے انہیں خود کو سمارٹ اور دبلا پتلا دکھانا تھا اس لئے انہوں نے جم جانے کا فیصلہ کیا تھا۔