جلال آبادکے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خودکش حملہ،10 افراد ہلاک

جلال آباد: (کوہ نور نیوز) افغانستان پھر دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے، جلال آباد کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں دو خود کش دھماکوں اور فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گزشتہ روز صوبہ ننگر ہار میں جلال آباد کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر ایک خود کش دھماکے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔