ترک صدر طیب اردوان آج حلف اٹھائیں گے

استنبول (کوہ نور نیوز) ترکی کے صدر طیب اردوان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریب میں عالمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان آج دوسری مدت کے لیے صدارت کا حلف لیں گے، ترکی میں نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر آج ہی اپنی نئی کابینہ کا بھی اعلان کریں گے۔ چوبیس جون کو ہونے والے انتخابات میں طیب اردوان نے باون اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے