سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1257 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 86 روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فصیل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 59 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 840 روپے رہی۔