'برآمدات میں اضافے کے باوجود تجارتی خسارے میں کمی کا امکان نہیں'

کراچی: (کوہ نور نیوز) عالمی جریدے دی اکنامسٹ نے پاکستان پر رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات میں تو اضافہ ہوا مگر تجارتی خسارہ اب بھی بڑھ رہا ہے۔ تعمیراتی منصوبوں سے کئی مصنوعات کی درآمدات ناگزیر ہیں۔ دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات سے بھی تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ دی اکنامسٹ کے مطابق الیکشن کے بعد نئی منتخب حکومت درآمدات میں کمی کے اقدامات اٹھائے گی، مگر اس کے باوجود سال 2018 میں امپورٹ میں کمی کا امکان نہیں، مئی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا جو جولائی 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔