ایکشن فلم "آنٹ مین اینڈ دی ویسپ" کا شاندار پریمئیر، اداکاراؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا۔ جہاں فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے مداح منفرد روپ دھار کر آئے۔ پیٹون ریڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا دوسرا حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ مین ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔ آنٹ میں اینڈ دی ویسپ چھ جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔