قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

لاہور: (کوہ نور نیوز) دورہ زمبابوے کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر ہیں، کھلاڑی دوسرے روز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے، کرکٹرز بیٹنگ اور بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے پسینہ بہائیں گے۔ گزشتہ روز سکواڈ میں شامل تمام پلیئرز نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کر لیے۔ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، ٹی ٹونٹی کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ون ڈے میچ بھی شیڈول ہیں۔