چین نے فاختہ کی شکل کا ڈرون تیار کر لیا

چین: (کوہ نور نیوز) چین کا ایک اور شاہکار، فاختہ کی شکل و صورت کا ڈرون تیار کر لیا۔ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا "پرندہ نما ڈرون" جدید ترین کیمرے، جی پی ایس اینٹینا اور فلائٹ کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔ جو جرائم پیشہ افراد سمیت حساس تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیسٹو نامی ڈرونز کو تھوڑی سے تبدیلی کے ساتھ برف باری اور بارشوں میں بھی استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔