آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں اپنے ملک کے کردار ادا کرنے کی خواہشات کا اظہار کی۔