فائر فائٹر کی جرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) جنہوں نے انتہائی ڈرامائی انداز میں عمارت سے چھلانگ لگانے والی ایک خاتون کو ہوا کے درمیان ہی میں دبوچ لیا جس سے اس خاتون کی جان بچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی اس ویڈیو میں ٹامس جونزیمس کو دیکھا جاسکتا ہے جو لیٹویا میں فائر اینڈ ریسکیو سروس سے وابستہ ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ کھڑکی سے باہر لٹکے دکھائی دیتے ہیں اور اچانک اوپری منزل سے ایک خاتون نیچے گرتی ہے جسے کمال مہارت سے ٹامس نے گرفت کر لیا اوراسکی جان بچا لی۔ اس سنسنی خیز ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں اور اس ہیرو کو سراہا۔ اس حوالے سے ٹامس نے کہا زندگی میں انہوں نے کبھی اس طرح کسی کو نہیں بچایا اور اس مشکل کام کو بیان کرنا بس سے باہر ہے لیکن انہیں خوشی ہے کہ خاتون کی جان بچ گئی۔ اسی بنا پر پوری دنیا نے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا ہے اور انہیں اعلیٰ ترین اعزاز دینے کی درخواست بھی کی ہے