علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک،'طیفہ اِن ٹربل' کا ٹریلر ریلیز کا اعلان

کراچی: (کوہ نور نیوز) علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں طیفہ اِن ٹربل کا پوسٹر شیئر کرکے شائقین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ طیفہ اِن ٹربل کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اس عید پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں 1200 بڑی اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں برس فروری میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔