پاکستان سکاٹ لینڈ پہلا ٹی ٹونٹی کل ہوگا

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر ہیں، بیٹنگ، بولنگ سمیت تمام شعبوں میں خوب ٹریننگ جاری ہے۔ سکاٹش ٹیم نے سیریز سے قبل سرفراز الیون کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 371 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ انگلش پلیئرز نے مزاحمت تو اچھی دکھائی لیکن مطلوبہ ہدف کا تعاقب نہ کر سکے، سکاٹ لینڈ نے 6 رنز سے فتح سمیٹ کر بڑا اپ سیٹ کیا۔