عامرکی اپنے دوست کونر میک گریگور سے اظہار یکجہتی کیلئے ملاقات

بیلفاسٹ (کوہ نور نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکہ میں بس پر حملے کے ملزم اپنے آئرش مکسڈ مارشل آرٹ پلیئر کونر میک گریگور سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے گزشتہ روز ان سے بیلفاسٹ جاکر ملاقات کی۔ گریگور پر امریکہ میں ہنگامے کے دوران بس کونقصان پہنچانے پر مقدمہ چل رہا ہے. میک گریگور کیخلاف امریکہ میں کیس چل رہا ہے کہ انہوں نے بروکلین میں شائقین کے ہنگامے دوران بس کو نقصان پہنچایا اوراس دوران 2افراد زخمی بھی گئے تھے ۔عامرخان نے کیس کے حوالے سے کہا کہ ان کا دوست بری ہو جائے گا۔ پاکستانی نژاد باکسر نے اپنے دوست کیساتھ سیلفی بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔