ڈالر 121 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان پر پہلے ہی قرضوں کا شدید بوجھ ہے جو تقریبا 90 ارب ڈالر ہے ایسے میں ڈالر کی قدر میں شدید اضافہ جو تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ملکی معیشیت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا۔ امریکی ڈالر کا ریٹ انٹر بنک مارکیٹ میں 121 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ روپے کی گرتی قدر کے باعث بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافے سے عوام پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ اور بالواسطہ مہنگائی کے خدشات نے سر اٹھا لیا ہے۔