موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے بعد ہونڈا کے طیارے کی دھوم

لاہور: (کوہ نور نیوز) ہونڈا کمپنی نے سب سے تیز اور خاموش ترین ایلیٹ نامی نیا طیارہ مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے، نئے طیارے کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایلیٹ طیارہ انتہائی سستا ہے اور سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں یہ طیارہ ایندھن کی 17 فیصد بچت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فل ٹینک کے ساتھ یہ طیارہ 1427 ناٹیکل میل سفر کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اضافی فیول گنجائش اور ایروڈائنامک بہتری کی بدولت اس طیارے کو اڑان بھرنے یا لینڈ کرنے کے لیے کم رن وے کی ضرورت پڑتی ہے، جبکہ کیبین فیچرز بھی کافی مناسب ہیں۔ ہونڈا نے فی الحال اس کی قیمت کی تفصیلات بیان نہیں کی، تاہم ایک اندازے کے مطابق ایلیٹ طیارے کی قیمت 5 ملین ڈالر یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔